جمعہ ۲۳ اکتوبر۲۰۲۰

افغانستان کے فٹ بال گراؤنڈ میں دھماکا،3 افراد ہلاک 11 زخمی

منگل, ۰۳   مارچ ۲۰۲۰ | ۱۰:۰۸ صبح

افغان صوبے خوست کے فٹ بال گراؤنڈ میں دھماکے کے باعث 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خوست میں ایک فٹبال گراؤنڈ میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والے تینوں افراد بھائی تھے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ ابھی تک کسی گروہ نے مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری قبل نہیں کی ۔ یاد  رہے کہ طالبان کا کہنا ہے کہ امریکاکے ساتھ ہونے والے معاہدے سے قبل جو 7 روزہ عارضی جنگ بندی کی گئی تھی اس کا دورانیہ اب ختم ہوچکا ہے، لہٰذا ہم افغان فورسز کے خلاف اپنی معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق دوحہ معاہدے کےتحت ہمارے جنگجو غیر ملکی افواج کو نشانہ نہیں بنائیں گے تاہم طالبان قیدیوں کی رہائی تک افغان فورسز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گے۔  

تبصرہ کریں