منگل ۲۸ ستمبر۲۰۲۱

اقوام متحدہ کا پیغمبراسلام کے خاکوں کی اشاعت پر تشویش کا اظہار

جمعرات, ۲۹   اکتوبر ۲۰۲۰ | ۰۱:۵۴ شام

اقوام متحدہ نے پیغمبراسلام کے خاکوں کی اشاعت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  اقوامِ متحدہ کے 'تہذیبوں کے اتحاد' سے متعلق یونٹ کے سربراہ میگول اینجل موراٹینوزکی طرف سے جاری بیان میں اس سے نفرت اور انتہا پسندی جنم لینے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔ امریکے کے سرکاری خبررسان ادارے وائس آف امریکہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے نمائندے نے فرانسیسی صدر کے خاکوں کے دفاع کے بیان کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ایک مذہب کے عقائد پر حملہ کیا گیا جس نے بے گناہ شہریوں کو تشدد کی کارروائیوں پر اکسایا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مذاہب اور مقدس شخصیات کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات سے نفرتیں جنم لیتی ہیں جو معاشرے کی تقسیم اور انتہا پسندی کو ہوا دیتی ہے۔ فرانس میں اسکول ٹیچر کا سرِ قلم کیے جانے کے بعد فرانسیسی حکومت کے ردِ عمل اور اس پر مسلم ملکوں میں غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں چند روز قبل 18 سالہ نوجوان نے کلاس میں آزادی اظہار رائے کے نام پر پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے پر اسکول کے باہر تاریخ کے استاد سمیوئل پیٹی کا سر قلم کیا تو پولیس نے موقع پر ہی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔  استاد کا سر قلم کیے جانے کے خلاف فرانس میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے اور بعد ازاں فرانس کی سرکاری عمارتوں پر پیغمبرِ اسلام کے خاکے دکھائے گئے اور فرانسیسی صدر میخواں نے خاکوں کا دفاع کیا۔ اس حوالے سے پاکستان سمیت مسلم ممالک میں فرانس کے اس روئے خلاف سخت احتجاج کیا جا رہا ہے اس فرنسی مصنوعات کا بائیکاٹ کی مہم بھی جاری ہے۔

تبصرہ کریں